نئی دہلی،12فروری(ایجنسی) سپریم کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو راحت فراہم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں پیشی سے آج چھوٹ دے دی۔
جسٹس
جگدیش سنگھ کیہر اور جسٹس سی. ناگپپن کی بینچ نے کانگریس کے لیڈروں کی درخواستوں کی سماعت کے دوران اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے تمام 'قابل اعتراض' کے تبصرے بحی حذف کر دیئے۔
کورٹ نے 'قابل اعتراض' تبصرے کے بارے میں کہا کہ ہائی کورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجوز کیا ہے۔